جمعه,  20  ستمبر 2024ء
کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کو انٹرویو میں کہی۔ انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ یا کملا، فیصلہ کن امریکی ریاستوں میں کون کس سے آگے ہوگا؟ نیا سروے جاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے انکا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News