جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
امریکا کا سعودی عرب پر عائد ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کو فضا سے زمین پرمار کرنے والے ہتھیار دیے جا سکیں گے۔

امریکی عہدیدار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر ایجنسی کو بتایا کہ سعودی عرب کو کنونشل آرمز ٹرانفسر پالیسی کے تحت ہتھیاروں کی فروخت شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لیبر قانون میں ترامیم، کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں گی، سعودی عرب

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کو معاہدے میں اپنی طرف کی معاملات دیکھنے ہیں جبکہ ہم تیار ہیں، سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News