بدھ,  18  ستمبر 2024ء
امریکا میں پالتو کتے کی شرارت نے گھر کو آگ لگادی

اوکلوہاما(نیوزڈیسک)مریکا کی ریاست اوکلاہوما میں گھر میں موجود پالتو کتے کی ذرا سی شرارت سے گھر کو آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے، گھر کے مالک کی غیر موجودگی میں کتے کی شرارت نے مالک کا بڑا نقصان کرا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گھر میں موجود پالتو کتوں میں سے ایک نے پاور بینک کو چپایا تو اس میں اسپارک ہوا اور اس کے بعد کمرے میں آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور بینک میں اسپارک ہوتے ہی کتے نے گھبرا کر اسے چھوڑ دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو حکام نے گھر میں موجود دیگر افراد کو بحفاظت گھر سے نکال لیا تھا، تمام کتوں کو بھی گھر سے نکال لیا گیا تھا اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News