بدھ,  18  ستمبر 2024ء
شیخ حسینہ واجد کے زوال کی پیشگوئی بھارتی نجومی نے پہلے ہی کردی تھی

ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)عوامی لیگ کی رہنما 2009 سے مسلسل بنگلا دیشی سیاست میں اپنا سکہ جمائے رکھنے والی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق پیشگوئی بھارتی نجومی نے پہلے ہی کردی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شروتی دویدی نامی بھارتی علم نجوم کی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جولائی 2024 میں بنگلا دیش میں آنے والے انقلاب اور شیخ حسینہ واجد کے زوال کی پیش گوئی پہلے ہی کر رکھی تھی۔

ایکس پر 2022 فروری کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے شروتی دویدی نے لکھا کہ میں صرف ذریعہ ہوں باقی اوپر والے کا کرم ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ایک سب سے بڑی پیش گوئی کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے جو فروری 2022 کا ہے۔

انہوں نے 2022 میں بتایا تھا کہ جولائی 2024 کے بعد بھارت میں معاملات پہلے جیسے نہیں رہیں گے ستاروں کی چال بندلنے والی ہے۔ جولائی 2024 کے بعد بھارت کی شمال مغربی اور پاک بھارت سرحد پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ بیرونی مداخلت بھی ہو۔

شیخ حسینہ واجد کے زوال کی پیشگوئی بھارتی نجومی نے پہلے ہی کردی تھی

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مغربی بنگال کے علاقے میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں، فسادات، میڈیا کی جنگ ہوگی جبکہ کیرالہ میں بھی کچھ مسائل پیدا ہوسکتے کوئی زمینی آفت آسکتی ہے۔

شروتی دویدی نے بنگلا دیش کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ بنگلا دیش میں انقلاب آسکتا ہے اور جولائی 2024 کے بعد حسینہ واجد کے زوال کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی نجومی کی دو پیش گوئیاں حرف بہ حرف سچ ثابت ہوگئی ہیں۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پرکیرالہ کے علاقے ویاناد میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ساڑھے 3 سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 180 لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ بنگلا دیش میں بھی جون کے آغاز سے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والا طلبا کا پُر امن احتجاج گزشتہ ماہ سے شدید اختیار کر گیا تھا، اور دیکھتے ہی دیکھتے صرف 2 ماہ میں حسینہ واجد کا ساڑھے 15 سالہ تختہ الٹنے کی وجہ بن گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News