جمعه,  20  ستمبر 2024ء
شہید اسماعیل ہنیہ دوحہ میں یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک

دوحہ(روشن پاکستان نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادیٔ فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جمع ہوئے۔ جنازہ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفد بھی شریک ہوئے۔
اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی اور تدفین الوسیل کے قبرستان میں ہوئی۔

اس موقع پر تا حد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں گویا انسانوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔ سوگوار فلسطینی پرچم تھامے ہوئے نظر آئے اور فضا نعرۂ تکبیر اللہ اکبر اور کلمہ شہادت سے گونج رہی تھی۔

مزید پڑھیں: بد ترین سفاکیت کے واقعے میں اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا، وزیر اعظم

خیال رہے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز تہران میں ادا کی گئی تھی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News