بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اسماعیل ہنیہ کے قتل کے مبینہ مقام کی تصویر جاری

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکی اخبار نے اس مبینہ مقام کی تصویر جاری کردی جہاں اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا گیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر ہم سے شیئر کی ہے۔

اس سے قبل آج فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

مزید خبریں