بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ٹرمپ یا کملا، فیصلہ کن امریکی ریاستوں میں کون کس سے آگے ہوگا؟ نیا سروے جاری

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران فیصلہ کن ریاستوں میں کونسے امیدوار کو کس پر برتری حاصل ہوگی اس بارے میں نیا سروے سامنے آگیا ہے۔

نئے سروے کے مطابق امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردارادا کرنے والی 7 میں سے 4 سوئنگ ریاستوں میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل۔

عوامی سروے کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس 11 پوائنٹ سے آگے رہیں جبکہ ایریزونا، وسکونسن اور نیواڈا میں کملا کو ٹرمپ کے مقابلے میں 2 پوائنٹ سے برتری ملی۔

سروے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیا میں ٹرمپ 4 پوائنٹ اور نارتھ کیرولائنا میں 2 پوائنٹ سے آگے رہے جبکہ جارجیا میں دونوں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق عوامی سروے 24 سے 28 جولائی کے دوران کیا گیا۔

مزید خبریں