تہران (روشن پاکستان نیوز) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد ایران کی قم کی مسجد میں انتقام کی علامت سمجھا جانے والا سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔
اس سے قبل 2020 میں بھی پاسداران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کے بعد قم کی مسجد جمکران میں سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔
ایرانی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تین روزہ ( 31 جولائی سے 2 اگست) قومی سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: مشکل گھڑی میں خانوادہ کے ساتھ کھڑے ہیں،شبیر میثمی کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیان
واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت سے سخت سزا کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہو گیا ہے۔