منگل,  10  ستمبر 2024ء
15 سالہ فلسطینی بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی

مقبوضہ غزہ (روشن پاکستان نیوز)15 سالہ فلسطینی بچے نے اپنے خیمے میں بجلی پیداکرکے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں جہاں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے انفرااسٹرکچر تباہ اور بنیادی ضرورتیں ختم ہوگئی ہیں وہیں غزہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا ہے لیکن اس مشکل مرحلے میں ایک 15 سالہ بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی جسے نیوٹن آف غزہ کہا جارہا ہے۔ غزہ میں 15 سالہ بچہ جس کا نام حسام العطار اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بے گھر اور تعلیم سے محروم ہے ،

حسام العطار غزہ کی بربریت سے جان بچانے کیلئے ایک خیمے میں مقیم ہے، جہاں حسام نے اپنے خیمے کو بنیادی آلات کے ساتھ ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرکے روشن کردیا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News