منگل,  16  ستمبر 2025ء
فلپائن ، 15 لاکھ لیٹر تیل لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

جہاز کے 17 رکنی عملے میں سے 16 کو کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے ، حادثے کے بعد جہاز سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں:ہوٹل نما 3 منزلہ پرتعیش ہوائی جہاز کا ڈیزائن تیار

جیمی بوٹسٹا نے کہا کہ جہاز سے تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ تیز ہوائیں اور اونچی لہریں ریسکیو کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

مزید خبریں