جمعه,  18 اپریل 2025ء
میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ، خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو یہ تک پتہ نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے؟

مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے ، ایک شخص نے ووٹ لیے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں،  جو یہ کہہ رہے وہ غلط اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہوں، میں نے جمہوریت کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے تو پچھلے ہفتے جمہوریت کے لیے گولی کھائی ، میں جمہوریت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ایران کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جا سکتا ہے، 4 سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم قوم اور پر امن ملک بنائیں گے، اب امریکا کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں