هفته,  23 نومبر 2024ء
دبئی کی شہزادی کی انسٹاگرام کے ذریعے شوہر کو طلاق

دبئی (روشن پاکستان نیوز) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی بیٹی نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کیا۔

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد صنعت کار شیخ مانا بن محمد بن راشد بن مانا آل مکتوم سے اپنی ایک سالہ شادی کے خاتمے کا اعلان کیا۔

وہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا: ’جیسا کہ آپ اپنی دوسری ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں اپنی طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں۔‘

یہ بظاہر اسلامی طلاق یا تین طلاقوں کے صدیوں پرانے رواج کے مطابق تھا، جہاں مسلمان مرد صرف زبانی طور پر تین بار اپنی نیت بتا کر خواتین کو طلاق دے سکتے ہیں۔

’پیارے شوہر‘ کے الفاظ سے شروع ہونے والی اپنی پوسٹ کا اختتام انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ کیا: ’اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی سابقہ ​​بیوی۔‘

اس جوڑے نے اپریل 2023 میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی اور دو ماہ قبل ہی شیخہ مہرہ نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔

شیخہ مہرہ یا ان کے شوہر کے اہل خانہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دونوں فریقوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔

انسٹاگرام پر کچھ صارفین نے ابتدائی طور پر قیاس کیا تھا کہ شہزادی کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا لیکن بدھ کو پوسٹ پبلک ہونے کے بعد سے اس کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

تبصروں میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے اس فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہزادی کی شادی کے حوالے سے اس وقت قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا جب انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کی تھی: ’صرف ہم دونوں۔‘

مزید خبریں