هفته,  22 مارچ 2025ء
معروف امریکی خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک

نیویارک (روشن پاکستان نیوز) معروف ایوارڈ یافتہ امریکی خاتون شیف ناؤمی پومرائے دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ ناؤمی پومرائے کی لاش امریکی ریاست اوریگون میں دریا سے نکال لی گئی جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو بھی اطلاع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے وہ اپنے شوہر کے ساتھ دریا میں ٹیوبنگ کر رہی تھیں جہاں وہ حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناؤمی پومرائے کے شوہر نے بتایا کہ حادثہ پانی کے نیچے موجود ایک شاخ کی وجہ سے پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناؤمی پومرائے کا ایک ریسٹورنٹ بھی ہے، انہوں نے سوگواران میں شوہر اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔

مزید خبریں