(روشن پاکستان نیوز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری کر دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹفنی ٹرمپ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے جاری اپنے بیان میں والد کو فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ “میرے والد بہادر ہیں اور وہ آپ اور امریکا کیلئے لڑتے رہیں گے”۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر ٹفنی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ”سیاست میں تشدد کبھی بھی جواب نہیں ہوتا، خفیہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فائرنگ کے دوران بے خوفی سے ردعمل پر شکریہ ادا کرتی ہوں”۔