اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
صدر زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاک – ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان کامیابی حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں