لکسمبرگ (روشن پاکستان نیوز) یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو خان یونس سے نکل جانے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ اس فیصلے سے پہلے سے جاری بحران میں مزید ایک اور بحران کا اضافہ ہوجائے گا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ ‘یورپین یونین کو اسرائیلی فوج کے خان یونس سے ڈھائی لاکھ شہریوں کو نکالنے کے احکامات پر گہری تشویش ہے۔ جن میں کمزور آبادی اور یورپی اسپتال کے زخمی مریض بھی شامل ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بحران کے اندر بحران پیدا کر رہا ہے۔‘
مزید پڑھیں: میجر سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک