پیر,  08 جولائی 2024ء
انتخابات میں بدترین شکست کے بعد رشی سونک کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

 

(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کے بعد رشی سونک نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور ساتھ ہی پارٹی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔انتخابات میں شکست کے بعد جمعہ کو دن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رشی سونک نے الوداعی خطاب کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News