جمعه,  05 جولائی 2024ء
پاکستان کیلئے انسداد دہشت گردی کیلئے نئی سیکیورٹی امداد پراعلان کیلئے کچھ نیا نہیں، پینٹاگون

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئےانسداد دہشت گردی کیلئے نئی سیکیورٹی امداد کے حوالے سے کچھ نیا نہیں جس کا اعلان کیا جائے،پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔

امریکا کےدفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک نےپریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کےجواب میں کہا پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے انسداد دہشت گردی پرخاص توجہ ہے،

ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ کام کرنے کی طویل تاریخ ہے،دونوں ممالک میں سیکیورٹی تعاون پر بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News