جمعه,  05 جولائی 2024ء
متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان

دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں میں نئے ہجری سال 1446ء کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار سے ہوگا۔

دوسری طرف عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News