منگل,  23 جولائی 2024ء
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی

لندن(روشن پاکستان نیوز)بیلمارش جیل میں 1901روز سے قید جولیان اسانج کو آزادی مل گئی۔

وکی لیکس کے بانی کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

جولین اسانج نے 2010ء  میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔

وہ  ماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، ان پر جاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے۔

امریکی محکمہ انصاف سے ڈیل کے سبب اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News