واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)غزہ جنگ کی حمایت کے خلاف احتجاج امریکی فوج تک پہنچ گیا، امریکی ایئر فورس کے دو پائلٹوں نے باضمیر احتجاج کرتے ہوئے فوج میں اپنی خدمات سے معذرت کر لی۔
انکا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم اور مسخ شدہ بچوں کی ہزاروں ویڈیوز جو ہمارے موبائل فونز تک پہنچ رہی ہیں، فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔
پائلٹس کا کہنا تھا کہ ایسی انتظامیہ کی خدمت جاری نہیں رکھ سکتے جو امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جنگ مخالف امریکی تنظیم کے مطابق امریکی فوج کے دیگر 40 اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفیٰ ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کے کئی عہدیدار بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔