جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کویت ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 50 افراد ہلاک

کویت(روشن پاکستان نیوز) کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے غیر ملکیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

کویتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے ، فلپائن کے 3شہری بھی ہلاک افراد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News