هفته,  27 جولائی 2024ء
سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے مسودے کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی تھی، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت یافتہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا، قرارداد منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان مسودے پر 6 روز تک مشاورت ہوئی جس کے بعد قرارداد کو حتمی شکل دی گئی۔

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل کریں، دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News