هفته,  27 جولائی 2024ء
چینی جاسوس ہونے کے شبہے میں گرفتارکبوتر، بھارتی قید سے 8 ماہ بعدباعزت بری

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں گرفتارکبوتر کو بھارت نے آخر کار 8ماہ بعد رہاکردیا،غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے کہ پرندے کو ممبئی کی ایک بندرگاہ پر پکڑا گیا جسکے پروں پر چینی الفاظ سے ملتے جلتے چند پیغامات لکھے ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر پولیس نے کبوتر کیخلاف جاسوسی کا مقدمہ درج کیا لیکن انکوائری کے بعد انہوں نے یہ الزام واپس لے لیا پولیس کی تفتیش کے دوران کبوتر کو شہر کے ایک ہسپتال میں بند رکھا گیا ۔
ہندوستان کے دفتر برائے پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پیٹا) نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس تحقیقات میں حیران کن طور پر آٹھ مہینے لگے،پیٹا کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدھ کو کبوتر کوہسپتال سے رہا کرنے کی رسمی اجازت دے دی ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News