اتوار,  31  اگست 2025ء
نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہفتے کو دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی صدر کی رہائش گاہ پہنچے۔ مودی نے لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط بھارتی صدر دروپدی مرمو کو پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی ہفتے کے روز دوبارہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین میں سی پیک کو نئے دور میں داخل کرنے کے خواہشمند

خیال رہے کہ طویل مدتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم رہی ہے جبکہ حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

مزید خبریں