جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
وزیرِاعظم شہباز شریف دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف پانچ روز کے دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچ گئے۔

شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

زیرِاعظم سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کیلئے سیکریٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔

مزید خبریں