پیر,  07 اکتوبر 2024ء
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید 118 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے سبب فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 27 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 66 ہزار 139 سے تجاوز کر گئی.اسرائیلی فوج نے مرکزی علاقوں کے بعد سرحدی علاقے رفح کی جانب پیش قدمی شروع کر دی.

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کے لیے ہمارا اگلا ٹارگٹ رفح کا علاقہ ہے.دوسری جانب خان یونس میں العمل ہسپتال میں آکسیجن کی قلت کے نتیجے میں مریضوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بارپھر امداد فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے.ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات کا نظام تباہ ہو گیا ہے،ہر فرد بھوک کا شکار ہے، مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور مستقل امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں