القاعدہ کے تقریبا 10 سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں۔رپورٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل
نیویارک(نیوز ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے افغانستان میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے، القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی ہیں.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ طالبان کی حکمرانی ہولڈنگ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
القاعدہ کے تقریبا 10سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں۔القاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں 8نئے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں،رپورٹ میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی درمیان بھی روابط کی تشویش ظاہر کی گئی.القاعدہ کا ایک تسلیم شدہ رکن حکیم المصری کنڑ میں تربیتی کیمپوں اور خودکشی کی تربیت کا ذمہ دار ہے جو ٹی ٹی پی کو بھی تربیت فراہم کرتا رہا ہے۔