جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
گوتم اڈانی نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا، 308 کھرب روپے کیساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے، ارب پتیوں میں 11 واں نمبر

کراچی (روشن پاکستان نیوز ) بلوم برگ بلیئنیر اِنڈیکس کے مطابق بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے ایشیاء کے رئیس ترین فرد کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا، انہوں نے اپنے ہی ہم وطن ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ادانی گروپ کے صدر، گوتم اڈانی 111 بلین امریکی ڈالر یعنی 308 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں کے انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالر ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔

اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں بڑا اضافہ اڈانی کے امبانی کو اوورٹیک کرنے کی اصل وجہ ہے۔ جیفریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک میں 3 سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں،ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی

قبل ازیں اس ہفتہ گوتم اڈانی نے اڈانی گروپ کے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکا کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

مزید خبریں