واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کےلیے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبہ پیش کردیا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کی اہمیت اور شہریوں کی حفاظت پر زور دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں کشیدگی ختم کرنے والے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہوجائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں۔ حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔