پیر,  16  ستمبر 2024ء
برطانیہ میں غزہ جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کیلئے مظاہرے

شیفلڈ(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں غزہ جنگ بندی کے خلاف، فلسطین سے اظہار یکجہتی اورفلسطین کی آزدی کے لئے مظاہر ہ کیاگیااورریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں غزہ جنگ کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہر ہ کیاگیا۔

برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں ’’شیفلڈفلسطین یکجہتی مہم‘‘کے زیر اہتمام سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے ۔

 

 

مظاہرے کی کال شیفلڈ فلسطین یکجہتی مہم کی جانب سے دی گئی تھی، مظاہرے میں بڑی تعدادمیں مقامی اور غیرملکی افراد نے بھی شرکت کی۔

ریلی شیفلڈ یونیورسٹی کے قریب ویسٹرن پارک سے شروع ہوی اور ٹائون ہال پر اختتام پذیر ہوگئی،ریلی میں ہر عمر کے فرد سمیت خواتین،بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بڑے بڑے بینززاٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینی سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔

 

 

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرو،نسل کشی بند کرو،فلسطین کو آزاد کرو۔

مظاہرین کی بڑی تعدادنے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اسے لہراتے ہوئے اسرائیل سے جنگ بند کرنے کے نعرے لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس نے فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔

 

 

برطانیہ کی پولیس نےغزہ میں اسرائیل کی تازہ کارروائی کے خلاف لندن میں ہونے والے احتجاج کے بعد مظاہرین کے منتشر ہونے سے انکار کرنے پر 40 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

 

 

برطانوی دارالحکومت کی میٹرو پولیٹن پولیس سروس نے بتایا کہ ان افراد کو امن عامہ کی خلاف ورزی کرنے، سڑکوں پر رکاوٹیں ڈالنے اور ایمرجنسی اہلکاروں پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

 

 

اس میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر 2 افسران معمعلی زخمی ہوئے جبکہ ہجوم کے اندر سے پھینکی گئی بوتل لگنے سے تیسرے اہلکار کے چہرے پر شدید چوٹ آئی۔

یاد رہے کہ غزہ میں رفح پر مرکوز اسرائیل کے نئے فوجی آپریشن کی وجہ سے لندن سمیت دنیا کے دیگر شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News