هفته,  27 جولائی 2024ء
حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں، قطر

غزہ (روشن پاکستا ن نیوز)غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں کرنے والے ملک قطر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے لیے مثبت اشارے ملے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس میٹنگ میں طے ہوئی تجاویز کو کامیابی مل رہی ہے، پیرس میٹنگ کی تجاویز کی اسرائیل نے منظوری دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس میٹنگ تجاویز پر اب حماس کی ابتدائی مثبت تصدیق ملی ہے، دونوں فریقوں کا ابتدائی اتفاق ایک اور وقفے کا سبب بنے گا۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امید ہے اگلے دو ہفتوں میں اچھی خبر سنا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو پیرس میں امریکی، اسرائیلی، مصری اور قطری حکام کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News