راچڈیل(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہرراچڈیل میں بڑی عید پر مختلف انواع اقسام کے پاکستانی کھانوں اور تفریح سے بھرپور عید بازارسجے گا جس میں فیملیز کوخصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔عید بازار میں بنائوسنگھارسے لیکرپہننے تک کا سامان بھی سدتیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر راچڈیل میں فیملیز کے لیے ایک عید بازار منعقد کیا جائے گا۔
عید بازار کیسل میری بینکوئیٹنگ ہال میں15جون بروز اتوارشام چار بجے سے لے کر رات گئے تک جاری رہے گا۔
پروگرام میں تمام فیملیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے بازار میں فیملیز کے لطف اندوزہونے کے لئے مختلف قسم کے پروگراموں کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔
عید بازار میں کھانے پینے سے لے کر ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی اس بازار کا حصہ ہوگا۔فیملیز کے لئے پاکستانی کھانے بھی عیدبازارمیں باآسانی مل سکیں گے جن میں سموسے،پکوڑے،گول گپے اور میٹھے میں بھی مختلف ڈشز شرکاکیلئے فروخت کی جائینگی۔
عید بازار میں مہندی پروگرام ہوگا،شریک فیملیزمختلف رنگوں اور ڈیزان میں دستیاب مہینی لگواسکیں گی ۔
عید بازار میں مختلف قسم کے میٹھے پکوان بھی ہوں گے۔
تحفے تحائف لے جانے کے لئے بھی سٹالز لگائے جائینگے جس میں پرفیوم اور زیوارت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے عید بازار کے لیے سٹال کی بکنگ بھی جاری ہے۔