جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بدترین صدر کون؟ٹرمپ کے استفسارپر مجمع کاحیران کن جواب

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کی شب ایک بڑے کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہیں۔

لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان پر آوازے کسے جاتے رہے۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے ان کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں

سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا عہدِ صدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں مین بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار ان کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News