جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
روس میں کرپشن پر حاضر سروس فوجی افسر گرفتار

روس اگرچہ یوکرین جنگ کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے، تاہم ان دنوں فوجی جرنیلوں کے حوالے سے بھی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

حال ہی میں روس کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسر کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی ہے، جس نے دیگر فوجی افسران کو بھی پریشان کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق روسی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل وادم شامارین کو رشوت مبینہ طور پر رشوت لینے اور کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے لیفٹیننٹ جنرل ودام روسی فوج کے چوتھے جرنیل ہیں، جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مین کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدے پر موجود فوجی افسر کو 2 ماہ کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔
سرکاری ایجنسی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شارامین کی گرفتار دیگر فوجی گرفتاریوں کا ہی تسلسل ہے، جنہیں کرپشن اور ملٹری کانٹریکٹس میں خرد برد کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر تانیہ اندروس ایک اور اہم حکومتی کمیٹی کی سربراہ مقرر

اس سے قبل رواں ماہ میجر جنرل ایوان پوپو جو کہ سابق کمانڈر برائے جارحیت یوکرین کے لیے تعینات تھے، اور لیفٹیننٹ جنرل یوری کوزنیتسو کو بھی رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News