لندن (روشن پاکستان نیوز)لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ایئرلائن کی پرواز کو شدید جھٹکا لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 30زخمی ہوگئے، جس کے بعد پرواز نے بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایئرلائن کے ساتھ پرواز کے دوران ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔
گزشتہ روز سنگاپور ایئر لائن کی پرواز (SQ321) نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، سنگاپور جاتے ہوئے طیارے کو اچانک شدید جھٹکے لگے، جس کے بعد طیارے کا رخ بنکاک کی طرف موڑ دیا گیا۔ بعد ازاں طیارے کو آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3.45 پر لینڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایئرلائن نے طیارے میں سوار ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 30 افراد زخمی ہیں۔ اس طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔