اتوار,  20 اپریل 2025ء
ٹیم سائیڈ کونسل میں برطانوی شہریت دینے کی پروقار تقریب منعقد

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)ٹیم سائیڈ کونسل میں برطانوی شہریت دینے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم سائیڈ کونسل میں برطانوی شہریت دینے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

میئر تفہیم شریف اورہوم آفس کے عہدیداروں نے شہریت حاصل کرنے والے افرادمیں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

تقریب میں شہریت حاصل کرنے والے افرادسے شاہ چارلس او ربرطانوی حکومت سے عہد کا حلف بھی لیاگیا ۔

برطانوی شہریت کا سرٹیفیکٹس حاصل کرنے والے افرادخوشی سے نہال تھے۔

برطانوی شہریت حاصل کرنے والےافرادنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہیں آج اتنی خوشی ہے جس کی انتہا نہیں۔برطانوی شہریت ملنے پر ہم بہت خوش ہیں۔

شہریت حاصل کرنے والی ایک خاتون نے کہاکہ اب وہ برطانوی شہری ہیں اور وہ بھی برطانیہ کےان تمام معاملات میں برابر کی اتنی شریک ہونگی جتنے کہ دیگربرطانوی شہری ہیں۔

ایک اور برطانوی شہریت لینے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کی حکومت اور شاہ چارلس کی وفاداری کا عزم کرتے ہیں اور برطانیہ کے تمام قواعدوضوابط پر من وعن عمل پیر اہونگے۔

یادرہے کہ برطانیہ میں شہریت ملنے کے بعد حلف لازمی ہوتاہے ۔

نئے برطانوی شہریوں کے لیے حلف اور عہد

حلف

میں(نام) قسم کھاتا ہوں کہ برطانوی شہری بننے پر میں وفادار رہوں گا اور قانون کے مطابق شاہ چارلس، ان کے وارثوں اور جانشینوں کی سچی وفاداری کروں گا۔

عہد

میں برطانیہ کے ساتھ اپنی وفاداری کروں گا اور اس کے حقوق اور آزادی کا احترام کروں گا۔

میں اس کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھوں گا۔ میں اس کے قوانین کی وفاداری کے ساتھ عمل کروں گا اور ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کروں گا۔

برطانیہ کی شہریت لینے کے لئے امتحان پاس لازمی ہے،اس کے بغیر شہریت نہیں مل سکتی۔

کیا آپ برطانوی شہری بننے کا امتحان پاس کر سکتے ہیں؟

دی لائف ان دی یو کے ٹیسٹ ایک لازمی امتحان ہے جسے ان تارکین وطن کو پاس کرنا ہوگا جو یوکے کا شہری بننا چاہتے ہیں۔

 

مزید خبریں