هفته,  27 جولائی 2024ء
شایا ن علی کابرطانیہ میں عمران خان کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز )لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے 17 سالہ نوجوان شایان علی نے 28جنوری کو عمران خان کے حق میں’’ چلو چلو عمران کیساتھـ‘‘کے نام سے کارریلی نکالنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے 17 سالہ نوجوان شایان علی نے 28جنوری کو عمران خان کے حق میں’’ چلو چلو عمران کیساتھـ‘‘کے نام سے کارریلی نکالنے کااعلان کردیا،کار ریلی کا موضو ع ’’آپ کی آواز،آپ کا ووٹ،ہمارامستقبل‘‘ہے۔

شایان علی کی ٹیم انتظامیہ نے بتایاکہ کارریلی سلوگ سے ہوتے ہوئے سائوتھ ہال، پاکستانی ہائی کمیشن پھر ایون فیلڈتک جائیگی ،ریلی کا اختتام گرین سٹریٹ سے ہوتے ہوئے ایل فورڈکے علاقے میں ہوگا،اس موقع پر شایان علی نے کہاکہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں رہنے والے پی ٹی آئی کے سپورٹر اس کار یلی میں شرکت کریں۔

یادرہے کہ شایان علی لندن میں شریف خاندان کے فلیٹ کے باہر چور چور، مافیا مافیا کے نعرے لگاتے تھے اور اسے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردیتے تھے جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوجاتی تھی،شایان علی لندن میں اے لیول کے طالب علم ہیں اور بڑے ہو کر وکیل بنناچاہتے ہیں،شایان علی کو ان کے والدین بھی مکمل سپورٹ کرتے ہیں ،شایان علی فلسطین اور کشمیر کے لیے بھی احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News