هفته,  23 نومبر 2024ء
کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے تیل پیدا کرنے والے علاقوں کو شدیدخطرہ

 

کینیڈا (روشن پاکستان نیوز)کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے تیل پیدا کرنے والے علاقوں کو خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے علاقے فورٹ میک مرے سے 6 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب جنگل میں لگی آگ قابو سے باہر ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کا دھواں امریکی ریاستوں تک پھیل رہا ہے۔

مونٹانا، ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا سمیت کچھ امریکی ریاستوں میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں