لندن(صبیح زونیر)سر کیئر اسٹارمر سے پارٹی پالیسی پر اختلاف پر لیبر کونسلر مسرت خان نے استعفیٰ دے دیا۔
کونسلر مسرت خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غزہ مسئلے پر سر کیئر کے مؤقف پر معافی نہ مانگنے سے پریشان ہوں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسرت خان ہڈرز فیلڈ کے علاقے ڈالٹن سے کونسلر ہیں۔
مسرت خان 2024 میں پارٹی چھوڑنے والے کرکلیز کونسل کی پانچویں لیبر کونسلر ہیں۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کا مؤقف ہے کہ مسرت خان کو جمعہ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔