چندی گڑھ(روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ڈیزل میں تلے پراٹھے ملنے لگے۔
سڑک کنارے اسٹال لگانے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ 35 سال سے پراٹھے ڈیزل میں تل کر لوگوں کو کھلا رہا ہے۔
پراٹھے فروخت کرنے والے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کے 200 سے 300 پراٹھے لوگوں کو کھلا دیتا ہے۔
ڈیزل میں پراٹھا بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر لوگوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ حفظان صحت کے اصول پر عمل نہ کرنے سے متعلق سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔