پیر,  16  ستمبر 2024ء
حماس نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی ٹینک پر بم گرانے کی ویڈیو جاری کردی

مقبوضہ غزہ(روشن پاکستان نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی ٹینک پر بم گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے سماجی  رابطے کے  پلیٹ فارم  ٹیلیگرام  پر  اسرائیلی ٹینک کو  نشانہ بنانےکی ویڈیو جاری کی ہے۔

حماس کا دعویٰ ہےکہ  اس کے عسکری  ونگ  نے  شمالی غزہ  میں جبالیہ  پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے  رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے حملے کے مقام کی تصدیق ہوتی ہے۔

تاہم رائٹرز کے مطابق آزاد ذرائع سے اس ویڈیو کے فلمائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے اور اسرائیلی ٹینک جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News