اتوار,  19 مئی 2024ء
تاریخ میں پہلی بارسعودی عرب میں الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں پہلا الکحل سٹور کھولنے کی تیاریاں،ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں الکحل سٹور کا افتتاح کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الکحل اسٹور غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے کھولا جائے گا،الکحل خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا پڑے گا۔

یہ کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا اور خریداروں کو ماہانہ مخصوص کوٹہ دیا جائے گا۔یہ واضح نہیں کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں۔

سعودی عرب حکومت کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ، واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت شراب پر پابندی عائد اور اس کی سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News