هفته,  07  ستمبر 2024ء
شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا، جس کے سبب سیٹلائٹس اور پاور گرڈز میں خلل پیدا ہوا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج سے خارج مادے کے بادل آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے زمین سے ٹکرائے، جس کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمسی طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک پہنچ گیا ہے، یہ 21 سال میں پہلی بار جی فائیو لیول تک پہنچا ہے، جس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج زمین سے ٹکرانے والا شمسی طوفان 2003 کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور ترین طوفان ہے، جس کے سبب آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمانی روشنی کا شاندار نظارہ کیا گیا جو اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب مقناطیسی طوفان کے باعث برطانیہ کے مختلف مقامات پر ناردرن لائٹس کے دلفریب مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں ہوگئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News