اتوار,  19 مئی 2024ء
پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News