اتوار,  19 مئی 2024ء
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

لندن(صبیح ذونیر)مئیر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے، حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا، رفح پر حملے کی صورت میں مزید بےگناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی خاندانوں کو امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوجائے گا۔

صادق خان کا کہنا تھا اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، برطانیہ اب خود کو شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News