پو لینڈ(روشن پاکستان نیوز)موجودہ پولینڈ میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے 5 انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہٹلر کے ملٹری ہیڈ کوارٹر سے ملنے والے پانچوں انسانی ڈھانچوں کےہاتھ پاؤں غائب ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے پانچ ڈھانچے میں سے تین بالغوں کے ہیں جبکہ دو نابالغ بچوں کے ہیں، جنہیں لیٹبرا فاؤنڈیشن نامی گروپ نے دریافت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ڈھانچہ دوسری جنگ عظیم کے دوران دفن کیا گیا تھا یا بعد میں وہیں دفن کیا گیا تھا۔
پولش حکومت کے ترجمان ڈینیئل بروڈوسکی نے کہا کہ حال ہی میں دریافت ہونے والے پانچ ڈھانچے فوجی ہیڈکوارٹر کے ایک حصے میں لکڑی کے فرش کے ساتھ دفن ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں فرانزک ٹیم پولیس کی نگرانی میں تمام ڈھانچوں کا معائنہ کرے گی۔