اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بل گیٹس نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چین کی عظیم دیوار کے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔
ان تصاویر میں انہیں چین کی عظیم دیوار پر انتہائی دلچسپ انداز میں پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔بل گیٹس نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے وہ خوشگوار لمحات یاد آرہے ہیں جو میں نے 1995 میں گزارے تھے جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا۔
یاد رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات پر کہا تھا کہ یہ ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے دوران اچھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بہت سے اہم موضوعات ہیں اور میں چین واپس آکر پرجوش ہوں۔