منگل,  21 مئی 2024ء
مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کی بارش کے دوران دعائیں

مدینہ منورہ(روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد وادیوں میں سیلابی صورتحال بن گئی اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،اس دوران مسجد نبوی ﷺ میں موجود نمازیوں نے دعائیں کیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں آج شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News