بدھ,  15 مئی 2024ء
رواں سال 2023سے بھی زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

لیڈز(روشن پاکستان نیوز)  اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال 2024 گزشتہ سال سے بھی زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دینا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

اقوام متحدہ کی اب و ہوا کی ایجنسی کی سالانہ سٹیٹ اف دی کلائمنگ کے رپورٹ میں ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 اب تک کا گرم ترین سال تھا ۔

ورلڈ میٹرو لاجیکل ارگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 10 سالوں کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ درجہ حرارت مزید پڑھنے کا امکان ہے رپورٹ کے جواب میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین خطرے کے دہانے پر ہے یعنی زمین کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایندھین کی الودگی اب و ہوا کو نقصان پہنچا رہی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ان محکمیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں گرم موسم کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے یہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے ۔

ڈبلیو ایم او کے مطابق 2023 کے اخر تک 90 فیصد سے زائد سمندروں کو گزشتہ سال کے دوران گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News